تھانہ داتا دربار میں سہولیات کا فقدان عملے کی بیٹھنے کیلئے فرنیچر بھی نہیں

تھانہ داتا دربار میں سہولیات کا فقدان عملے کی بیٹھنے کیلئے فرنیچر بھی نہیں

لاہور(خبرنگار) تھانہ داتا دربار جوکہ ایس پی سٹی آپریشن اور ایس پی سٹی انوسٹی گیشن کے دفاتر کے ساتھ تھانہ لوئر مال کی عمارت میں قائم ہے اور ڈسی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن کے دفاتر سے صرف چند گز کے فاصلے پر قائم ہے اس کے باوجود اس تھانے میں پولیس اہلکاروں کے لئے نہ تو فرنیچر اور نہ ہی بیٹھنے کے لئے کوئی جگہ ہے اور اس تھانے میں پولیس اہلکاروں کہ شہریوں کی سہولت کے لئے سرکاری ٹیلی فون سیٹ تک نہیں ہے جس سے سے سائلین کو شدید دشواری کا سامنا، جبکہ پولیس کو سرکاری امور نپٹانے اور شہریوں کے مسائل سننے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر تھانے آنے والے شہری کئی کئی گھنٹے تھانہ لوئر مال اور ایس پیز کے دفاتر میں دھکے کھاتے پڑتے ہیں اور آخر کار تھانہ لوئر مال کی پولیس دیگر اہلکاروں کی جھاڑیں کھانے کے بعد اہلکار مایوس ہوکر گھروں کو چلے جاتے ہیں جس پر تھانہ داتا دربار میں درج ہونے والے مقدمات کی شرح انتہائی کم ہے اور پولیس نے رواں ماہ میں صرف ایک مقدمہ درج کیا ہے جبکہ گزشتہ 6 ماہ میں پولیس نے 315 مقدمات درج کئے ہیں جن میں سے انوسٹی گیشن پولیس صرف چند مقدمات کو ٹریس کرسکی ہے اور باقی مقدمات میں پولیس تفتیش کرنے میں ناکام اور آنے والے شہریوں کو ٹال مٹول سے کام لیا جاتاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1