رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر ٹرینوں میں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر ٹرینوں میں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے کی جانب سے رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پرٹرینوں میں مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانےکےلئے ریلوے پولیس نے حفاظتی اقدامات سخت کر دئیے ہیں۔ ڈی آئی جی ریلوے پولیس کی ہدایت پرلاہور ریلوے اسٹیشن سمیت ملک کے تمام ریلوے کے ڈویژنل ہیڈ کورٹرمیں موجود ایس پی صاحبان کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر ٹرینوں میں مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے چوری، ڈکیتی کی وارداتیں روکنے کیلئے اہم اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں پولیس کی نفری میں اضافہ کریں، تمام پولیس افسران اور اہلکاراپنے فرائض احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر ریلوے میں سفر کرنے والے مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی آئی جی کی ہدایت کے بعد سکھر سمیت دیگر علاقوں میں ریلوے پولیس نے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں حفاظتی اقدامات سخت کر دئیے ہیں۔تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔