پٹرولنگ افسران رمضان المبارک میں روڈ یوزرز کا خصوصی خیال رکھیں،رائے الطاف

پٹرولنگ افسران رمضان المبارک میں روڈ یوزرز کا خصوصی خیال رکھیں،رائے الطاف

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) قومی شاہرات روڈ یوز ر کو مشکل حالات میں ہر ممکن اور بروقت سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی انسپکٹر جنرل رائے الطاف نے سنٹر زون کے اچانک دورے کے دوران کیا۔ موٹروے پولیس سنٹر زون کے ڈی آئی جی رائے الطاف نے سیکٹر سنٹرل۔ کی بیٹ کا اچانک دورہ کیا اور رمضان المبارک میں فیلڈ افسران کی کار کر دگی کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی نے پٹرولنگ افسران کو ہدایت کی کہ اس مقدس مہینے میں روڈیوزرز کا خصوصی خیال رکھیں انہیں ہر ممکن اور بروقت مدد فراہم کرنے کے ساتھ نرمی کا برتاﺅ کریں ۔ روزے میں کمزوری اور قوت مدافعت کم ہو جانے کے باوجود افسران روزہ کی سپرٹ کو زندہ کرتے ہوئے تمام روڈیوزرز کے ساتھ تحمل اور بردباری سے پیش آئیں۔ افطاری کے وقت روڈ یوزرز میں تیز رفتاری کا رحجان بڑھ جاتا ہے اس لئے اس وقت کو خصوصی طور پر مانیٹر کریں۔ ا س موقع پر ڈی آئی جی نے جمبر اور سندربیٹ کیمپس کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی ، مواصلات اور گاڑیوں کی میٹیننس کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا۔ رائے الطاف نے بیٹ کمانڈرز کو فیلڈ افسران کی سحری اور افطار کے لئے انتظامات بہتر کرنے کے لئے ہدایات دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1