ایڈیشنل سیشن جج کے بیٹے کو میجر (ر) کے بیٹے نے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا

ایڈیشنل سیشن جج کے بیٹے کو میجر (ر) کے بیٹے نے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج کے بیٹے کو میجر(ر)کے بیٹے نے معمولی تنازع پر اغواءکرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑدیا سبزہ زار پولیس نے مقدمہ درج کرکے میجر (ر)کے بیٹے کو گر فتار کرلیا بتایاگیا ہے کہ خاتون ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید کا بیٹا عبدالصمد گزشتہ رات گئے سبزہ زار کے علاقے ایک پمپ سے پٹرول ڈلوا رہاتھا کہ گاڑی ریورس کرتے ہوئے پٹرول پمپ مالک کی گاڑی سے لگ گئی پٹرول پمپ کے مالک اورنگزیب نے ساتھیوں سے ملکر عبدالصمد کو اغواءکرلیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک گئے ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید خود تھانے پہنچ گئی ایس پی صدر کیپٹن (ر)لیاقت کے حکم پر فوری طور پر مقدمہ تشدد، اغواءاور دیگر دفعات کے تحت درج کرکے میجر (ر)کے بیٹے اورنگزیب کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاگیا اس بارے میں زخمی عبدالصمد کے باپ سمیر فیصل نے بتایا ہے کہ بہت زیادہ تشدد کیاگیا ہے پولیس کے مطابق اس کے باقی ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔