ایس ایس پی انٹرنل اکائنٹبلیٹی ڈویژن شارق کمال کا نولکھااور نواب ٹاﺅن تھانوں کاسرپرائزوزٹ

ایس ایس پی انٹرنل اکائنٹبلیٹی ڈویژن شارق کمال کا نولکھااور نواب ٹاﺅن تھانوں ...

لاہور( وقائع نگار خصوصی) ایڈیشنل آئی جی / سی سی پی او اسلم ترین کی ہدایت پر ایس ایس پی انٹر نل اکائنٹبلیٹی ڈیویژن و ممبر و جیلینس ٹیم شارق کمال نے نولکھا اور نواب ٹاﺅن تھانوں کا سر پرائزوزٹ کیا۔ تھانہ نو لکھا میں کسی ملازم کو ڈیوٹی یونیفارم میں نہ پاکر اور اسلحے و تھانے کی صفائی ستھرائی ناقص پائے جانے پر شارق کمال نے تھانے کے محرر ہیڈ کانسٹیبل محمد لطیف کو معطل کر دیا۔ تھانہ نواب ٹاﺅن کے وزٹ کے دوران نوید نامی شخص کو حبس بے جا میں رکھنے پر، ایس ایس پی شارق کمال نے، سب انسپکٹر انوسٹی گیشن ارشد بیگ کو معطل کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1