ویمن فٹبال کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 اگست سے شروع ہو گا

ویمن فٹبال کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 اگست سے شروع ہو گا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)39پاکستانی خواتین فٹ بال کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 اگست سے ساف وویمن فٹ بال چیمپین شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور میں شروع ہو گاجو کہ چار ستمبر 2012 تک جاری رہے گا ۔قومی وویمن فٹ بال ٹیم ساف وویمن فٹ بال چیمپین شپ میں حصہ لے رہی ہے جو کہ سات ستمبر سے سترہ ستمبر 2012 تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہو رہا ہے۔اس تربیتی کیمپ میں ایگل وویمن فٹ بال کلب کی ملائکہ نوراور روشنان علی، اسلام آباد کی مجزگان ارکزئی، نادیہ بھٹی، ابیہا حیدر، وردہ فاطمہ اور ندا (گول کیپر)، ینگ رائزنگ سٹار وویمن فٹ بال کلب کی سیدہ ماہ پارہ شاہد بخاری، ثنا محمود، سحر زمان، عاصمہ حبیب ،عایزہ وحید اور بشری جمالی، واپڈا کی عاصمہ عثمان بٹ، شمائیلہ ستار(گول کیپر)، مہوش خان، رافیہ پروین، شگفتہ اختر، نائیلہ رانی اور حمیرا نزیر،سپورٹس سائنس وویمن فٹ بال کلب کی عشرت فاطمہ، صوبیہ، صدف اورامبر نزیر، ایچ ای سی کی فرحت اور رضیہ شیر خان، دیا وویمن فٹ بال کلب کی ہاجرہ خان، مریم لغاری اکمل اور افشاں الطاف، پنجاب کی طاہرہ، شاہدہ اور صبا، آرمی کی سمیرا کوثر، بلوچستان یونائیڈڈ وویمن فٹ بال کلب کی شلائیلہ بلوچ شامل ہیں، سوہیلہ بلوچ اور شاہدہ رضا، لاہور سکول آف اکنامکس کی بتول رونق نقوی اور ماہینہ غالب اور لاہور کالج یونیورسٹی فار وویمن کی ماریہ نزیر شامل ہیں۔کےمپ مےںخان ریسرچ ریسرچ لیبارٹری کے یو ایف طارق لطفی(کوچ)، ریلوے کے محمد رشید(اسسٹنٹ کوچ)، گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کی کرن الیاس غوری(اسسٹنٹ کوچ)اور لاہور سکول آف اکنامکس کی عظمی زیدی (مینجر/ اسٹنٹ کوچ) تربےت حاصل کرےں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی