صارفین نے اسلام پورہ رمضان بازار کو قابل ستائش قرار دے دیا

صارفین نے اسلام پورہ رمضان بازار کو قابل ستائش قرار دے دیا

لاہور (اسد اقبال/تصاویر ندیم احمد) روزنامہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز داتا گنج بخش ٹاﺅن کے زیر اہتمام لگائے جانے والے اسلام پورہ رمضان بازار کو صارفین کی بڑی تعداد نے قابل ستائش قرار دیتے ہوئے بہتر اور سستے بازار کا نام دیا ۔ تاہم کوالٹی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے مہنگائی کا رونا روتے رہے۔ خریداری کرنے آئی ہوئی فاطمہ اور میاں آصف نے کہا کہ یہاں پر عام مارکیٹ کی نسبت سبزیوں کی قیمتیں قدرے کم ہیں۔ رمضان بازاروں کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ تمام اشیاءایک ہی قیمت پر آسانی سے دستیاب ہو جاتی ہیں قرة العین اور یاسمین قریشی نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ غریب و سفید پوش شہری ماہ رمضان میں سحری اور افطاری بہتر طریقہ سے کر سکیں۔ روبینہ پروین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لگایا جانے والا رمضان بازار خوبصورت اور کشادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو پرکشش بنانے کی بجائے اگر اشیاءکی قیمتوں میں مزید سبسڈی دی جاتی تو شہری بہتر ریلیف سے ہمکنار ہو سکتے تھے۔ فاطمہ، شہلا حسن آراءاور کاشف ڈار نے کہا کہ یہاں پر اشیاءکی قیمتوں میں قدرے کمی ہے سبزیوں کی کوالٹی غیر تسلی بخش ہے۔ سٹال ہولڈرز درجہ دوئم کی اشیاءدرجہ اول کے نیچے دبا کر صارفین کو فروخت کررہے ہیں۔ زینب، آسیہ اور مسز فاروق نے کہا کہ یہاں پر کسی قسم کی برابلم نہ ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اسلام پورہ رمضان بازار کو چار چاند لگاتے ہوئے خوبصورت ترین بنایا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے جس پر حکومت توجہ نہیں دے رہی۔ مسٹر و مسز نوید نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اسلام پورہ رمضان بازار کو بہتر طریقہ سے آرگنائز کیا گیا ہے ۔جہاں پر ریلیف کے ساتھ ساتھ آسانی سے تمام اشیاءکی خریداری کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...