لیبر پارٹی کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لیبر پارٹی کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(پ ر) بجلی کی حالیہ بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف لیبر پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا، یہ مظاہرہ لاہور پریس کلب کے سامنے کیا گیا، مظاہرین نے لوڈشیڈنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے درج تھے، لیبر پارٹی کے رہنما فاروق طارق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں عوام کو شدید مسائل سے دو چار کیا اور لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے میں یہ حکومت مکمل طور پر ناکام رہی، عوام شدید گرمی اور حبس سے بلبلا رہے ہیں اور شرم کی بات ہے کہ حکمرانوں نے عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے، فیول ری ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ختم کیا جائے، لیبر پارٹی مستقبل میں ملک گیر احتجاج کا اعلان جلد ہی کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...