مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات، دو نوجوان ہلاک

مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات، دو نوجوان ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر کے دو مختلف حادثات کے دوران 2نوجوان ہلاک ہوگئے پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو ورثاءکے حوالے کردیا۔بتایاگیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ میں تیزرفتاربس نے 19سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا معلوم ہوا ہے کہ فیروز والا کا رہائشی واجد علی کسی ضروری کام سے جارہاتھا کہ اس دوران تیزرفتار ٹرک نے اسے ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں پروہ دم توڑ گیا،متوفی برانڈرتھ روڈ پر کام کرتاتھا۔جبکہ سبزہ زار کے علاقہ ملتان روڈ پر محمد عابد کو تیزرفتار گاڑی نے ٹکر مارکر ہلاک کردیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر ورثاءکے حوالے کردی جو لاش کو تدفین کے لیے اپنے آبائی گاﺅں پتوکی لے گئے لاش گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہوگیا۔