پی ایچ ایف کی ویب سائٹ پر کھلاڑیوں کا ریکارڈ موجود نہیں

پی ایچ ایف کی ویب سائٹ پر کھلاڑیوں کا ریکارڈ موجود نہیں

لاہور (آئی اےن پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر اولمپکس میں نمائندگی کرنے والے کسی قومی کھلاڑیوں کا کیرئر ریکارڈ موجود نہیں ۔لندن اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی کون ہیں اور کپتان سہیل عباس سمیت دیگر کھلاڑیوں کی اب تک کیا کارکردگی رہی کوئی نہیں جان سکتا کیونکہ پی ایچ ایف کی آفیشل ویب سائٹ پر کھلاڑیوں کا لنک ہے جس میں پاکستانی انٹرنیشنلز، اولمپئنز، سابق کپتانوں ورلڈ کپ، اولمپک اور ایشیئن گیمز ٹیموں کا لِنک دیا گیا ہے۔ اولمپک ٹیم کے لنک میں دو ہزار آٹھ کے کھلاڑیوں کے نام ہیں یعنی اس حوالے سے چار سال پرانی معلومات ہیں۔ لندن جانے والے کھلاڑیوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور اس کے ذمہ داران نے آفیشل ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہوا جس سے پوری قوم سمیت ہاکی شائقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ایچ ایف کی آفیشل ویب سائٹ کی ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق کپتان محمد ثقلین کی تصویر اس ویب سائٹ کے مرکزی صفحے پر نمایاں ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...