اوور ہیڈ برج سے مزار حضرت داتا گنج بخش کی بیحرمتی قبول نہیں، تحفظ ناموس رسالت اولیاءمحاز

اوور ہیڈ برج سے مزار حضرت داتا گنج بخش کی بیحرمتی قبول نہیں، تحفظ ناموس رسالت ...

لاہور(پ ر) تحفظ ناموس رسالت و مزارات اولیاءمحاذ کا ہنگامی اجلاس داتا گنج بخش روڈ پر منعقد ہوا جس میں پیر اختر رسول قادری، پیر ہارن علی گیلانی، پیر آصف علی گیلانی، پیر علی رضا فضل شاہ و دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے ریپڈ ٹرانزٹ بس سروس کی آڑ میں24 مساجد اور مزارات شہید کرنے کیے ناپاک جسارت اور مزار حضرت داتا گنج بخش کے سامنے اوور ہیڈ برج بنا کر مزار مبارک کی توہین کے ناپاک ارادے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مزاحمت کا اعلان کیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اہل سنت کے قائدین سنی تحریک کے قائدین سنی اتحاد کونسل کے قائدین سے ایک وفد ملاقات کر کے لائحہ عمل مرتب کریگا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ داتا گنج بخش روڈ پر کھدائی اور پلر بنانے کا کام فوری بند کیا جائے اور کسی مسجد اور مزار کو شہید کرنے کی جرات نہ کی جائے، اجلاس میں حکومت کے ان محلدارانہ اور کافرانہ اقدامات کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...