پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی ٹینس ٹورنامنٹ 12 اگست کو شروع ہوگا

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی ٹینس ٹورنامنٹ 12 اگست کو شروع ...

لاہور (این این آئی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی ٹینس ٹورنامنٹ 12 اگست کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق ٹورنامنٹ میں 10 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ حکام کے مطابق اس ایونٹ میں شاندار کاکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو آگے مواقع فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ تین روزہ ایونٹ 14 اگست کو اختتام پذیر ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی