داتا دربار کی سیکیورٹی کو فول پروف بنا دیا گیا

داتا دربار کی سیکیورٹی کو فول پروف بنا دیا گیا

لاہور (خبرنگار) تھانہ داتا دربار تعینات ہونے والے نئے ایس ایچ او محمد ادریس پریشی نے کہا ہے کہ داتا دربار کے اردگرد سکیورٹی کو فول پروف بنادیا گیا ہے اور جیب تراشوں اور نوسربازوں سمیت اردگرد ہوٹلوں اور سراﺅں پر آپریشن کرکے مشکوک افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پی ملتان خان اور ڈی ایس پی لوئر مال چودھری محمد ریاض روزانہ کی بنیاد پر داتا دربار کی سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرنے سے داتا دربار کے اردگرد جرائم کے خاتمے میں بلاشبہ کامیابی حاصل کرلی گئی ہے جس میں گزشتہ ایک ماہ کی تعیناتی کے دوران 150 سے زائد جیب تراشوں اور نوسربازوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داتا دربار کے اردگرد ہوٹلوں اور سراﺅں پر آپریشن کرکے جرائم کے اڈوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور شہریوں سے ہونے والی لوٹ مار اور بداخلاقی کے اڈے ختم کرنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...