ورلڈ چیمپئن کیسی سٹونر نے یوایس موٹو جی پی ریس جیت لی

ورلڈ چیمپئن کیسی سٹونر نے یوایس موٹو جی پی ریس جیت لی

کےلی فورنےا ( نیٹ نیوز) ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے کیسی سٹونر نے یوایس موٹو گراں پری جیت لی۔اسپین کے جورجی لورنزو دوسرے اورسپین ہی کے دانی پیڈروسا تیسرے نمبر پررہے۔ کیلیفورنیا میں منعقدہ موٹو گراں پری میں کیسی سٹونر نے مقررہ چکر تینتالیس منٹ پینتالیس اعشاریہ نوچھ سیکنڈ میں مکمل کئے۔سٹونر نے گزشتہ سال بھی یوایس گراں پری جیتی تھی۔جورجی لورنزو نے ساڑھے تین سیکنڈ کے فرق سے دوسرے اور دانی پیڈروسا تیسرے نمبر پررہے۔سپین کے رائیڈر جورجی لورنزو نے دوہزار بارہ کی نو ریسوں میں پہلی دو پوزیشنز حاصل کی ہیں جس کی بناپر لورنزو کی مجموعی برتری برقرار ہے۔لورنزو کو پیڈروسا پر تئیس اور سٹونر پر بتیس پوائنٹس کی لیڈ حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی