دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دوستی کا عالمی دن منایا گیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دوستی کا عالمی دن منایا گیا

لاہور (عامر بٹ سے) دنیا کی طرح پاکستان بھر میں بھی دوستی کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا گیا دوستی ایک ایسا لازوال رشتہ ہے جس میں بندھے ہوئے افراد ہمیشہ ساتھ رہنے کا عہد کرتے ہیں ۔ زندہ دلان شہر لاہور میں منائے جانے والے اس دن کی مثال کہیں نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ ضلع لاہور کے نوجوان لڑکوں نے دوستی کے رشتے کو امر کرنے کے لئے مختلف طریقہ کار استعمال کئے جن میں بعض دوستوں نے اپنے دوستوں کو کپڑے، پرفیوم، گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاءگفٹ کیں جبکہ بعض نے کھانے پینے کی محفلیں سجاتے ہوئے سارا دن دعوت عام کی اس کے علاوہ موبائل فون کے ذریعے سارا دن میسیج کرتے ہوئے بھی پیار کے پیغامات بھجوائے اس دن کو مزید یادگار بنانے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں پرانے یار دوست اکٹھے ہوئے اور سیروتفریح کی باقاعدہ پلاننگ بھی کی بعض تو ضلع لاہور کی بادشاہی مسجد، چڑیا گھر، بارا دری سمیت لاہور کے تاریخی مقامات پر اکٹھے ہو کر تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھائی دئیے تو بعض صبح سویرے ہی مری، ناران، کاغان کی سیروتفریح کے لئے نکل پڑے جبکہ بعض ایسے بھی دوست دیکھنے میں آئے جو موٹر بائیک پر ایک دوسرے کے ساتھ ریسیں لگاتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھائی دئیے مزید معلوم ہوا ہے کہ دوستی کے اس عالمی دن کو منانے کا باقاعدہ آغاز 1998ءمیں پیراگوائے میں ہوا اگرچہ امریکہ سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں یہ دن 1919ءکو منایا جا تا ہے مگر دنیا کے دیگر ممالک میں یہ دن مختلف تواریخ کو منایا جاتا رہا ہے لیکن 27 اپریل 2011ءکو اقوام متحد کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو ہر سال 30 جولائی کو منانے کا فیصلہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1