ریسلرز کیلئے ایرانی کوچ کیخدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

ریسلرز کیلئے ایرانی کوچ کیخدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے سیف گیمز کی تیاری کیلئے ایرانی کوچ کی خدمات حاصل کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے عیدالفطر کے بعد ایرانی کوچ کی خدمات حاصل کی جائےگی۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے حکام کے مطابق پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی معیار کی تربیت دینے کیلئے ایرانی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اس حوالہ سے انہوں نے ایرانی مختلف کوچز سے رابطے کئے ہیں تاہم حتمی فیصلہ عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ایرانی کوچ کی تقرری سے قومی کھلاڑیوں کی کھیل میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...