مسلم لیگ ن کارکنوں کو نظر انداز نہ کرے،حسین شہزاد
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن جوہر ٹاﺅن یونین کونسل 116 کے صدر ڈاکٹر حسین شہزاد اور جنرل سیکرٹری میاں یوسف نے کہا ہے کہ مشرف دور میں قربانی دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو پرانے کارکنوں کے ساتھ زیادتی ہے ہم یہاں نواز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پرانے کارکنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں۔