کھجوربیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے:حکما

کھجوربیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے:حکما

لاہور (پ ر) رمضان المبارک کے دوران کھجور کا استعمال بھرپور جسمانی، دماغی واعصابی قوت کا سر چشمہ ثابت ہوتاہے۔ کھجوربیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔کھجورں میں عجوہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ اس کا استعمال دل کے مریضوں کے ساتھ ساتھ آنتوں میں کیٹروں کے پیدا ہونے کو روکتا ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار ادارہ تحقیقات طبیہ (رجسڑڈ) پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار "رمضان المبارک اور کھجور کی افادیت" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حکیم عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عارف رحیم، حکیم غلام فرید میر، حکیم محمد اکرم مغل، حکیم عبدالرزاق ربانی اور حکیم محمد شاہد لطیف ران نے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران افطاری کے وقت اس کا استعمال فوری توانائی بخشتا ہے اور قبض ہونے سے روکتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1