الیکٹریکل انجینئر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں: محمد شاہ رخ

الیکٹریکل انجینئر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں: محمد شاہ رخ

لاہور(کلچرل رپورٹر)اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک و قو م کی خدمت کرنا چاہتا ہوں میٹرک کے امتحان میں کامیابی میری محنت اور والدین اور اساتذہ کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار میٹرک2012 امتحانات میں ڈویژنل پبلک سکول کے محمد شاہ رخ خان نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے امتحان میں997 نمبر لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوںنے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی محنت ضرور رنگ لیکر آتی ہے اور میں نے بھی امتحانات میں کامیابی کے لئے محنت کی جس کا مجھے صلہ مل گیا ہے میں مستقبل میں بھی اسی طرح محنت سے آگے بڑھتے ہوئے الیکٹرانک انجیئنر بننے کی خواہش رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ اساتذہ نے میری بھرپور رہنمائی کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...