گورنمٹ کالجوں میں صرف میرٹ پر داخلہ ملتا ہے: ڈاکٹر اعجاز منیر

گورنمٹ کالجوں میں صرف میرٹ پر داخلہ ملتا ہے: ڈاکٹر اعجاز منیر

لاہور( ایجو کیشن رپورٹر)سیکرٹری ہائر ایجو کیشن ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالجوں میں صرف میرٹ پر داخلہ ہوتا ہے ۔ جبکہ اس دفعہ سیٹوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور مزید نئے کالجوں میں بہت جلد داخلے شروع ہوجائیں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ تمام امید واروں کو تو گورنمنٹ کالجوں میں داخلہ نہیں دیا جاسکتا کچھ بچے وکیشنل اور کچھ ٹکنیکل کالجوںمیں بھی داخلے لیتے ہیں اور کچھ بچے خود ہی پرائیویٹ کالجوں کو ترجیح دیتے ہیں ۔ لاہور میں گورنمنٹ کالجوں کی کل تعداد 43 ہے جن میں سے 23 طالبات کے بجکہ 20 کالج لڑکوں کے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1