تحریک انصاف کے پاس امیدوار بھی نہیں ، ایاز عمران
لاہور (پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءچوہدری ایاز عمران نے کہا ہے کہ ملتان کے الیکشن کی جیت تحریک انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے عوام نے ایک دفعہ پھر فیصلہ دیا ہے کہ جو بندہ حلقہ کی خدمت کرےگا وہی جیت کا حق دار ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس نہ تو امیدوار ہے اور نہ ہی سیاسی سوچ انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ NA 124 میں گھر گھر گیس پہنچانے کا کارنامہ پیپلزپارٹی کا ہے۔