پنجاب یونیورسٹی نے 8 ریسرچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں

پنجاب یونیورسٹی نے 8 ریسرچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے 8 طلبا و طالبات کو مختلف موضوعات پر تحقیقی مقابلے مکمل کرنے پر پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد علی ولد اکبر علی کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے مقالہ ”عصری اسلامی ممالکت کی خارجہ پالیسی ، اسلامی تعلیمات اور نظائر“،نیاز احمد ولد فیروز خان کواپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں ”سکول کے طلباءو طالبات میں تعلیمی تحصیل اور اس کا سماجی اضطراب اور قدرذات کے ساتھ تعلق “ کے موضوع پر، اعجاز احمد ولد حاجی احمد کوپنجابی کے مضمون میں ”سندھ وچ پنجابی شاعری(مڈھ توں 1947ءتائیں“ کے موضوع پر،ایاز محمد خان ولد تاج دین کوایجوکیشن کے مضمون میں ” پنجاب میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے منصوبے کی تعمیل اور سکولوں کے نظام پر اس کے اثرات “ کے موضوع پری ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔