ٹی وی شو کی میزبانی کا ارادہ نہیں،سشمیتا سین

ٹی وی شو کی میزبانی کا ارادہ نہیں،سشمیتا سین

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ میں نے فی الحال ٹی وی شو کی میزبانی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے ماضی میں میرا یہ تجربہ بہت اچھا رہا تھا لیکن ابھی میرے پاس اس کےلئے وقت نہیں ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جب مجھے ٹی وی شو کی میزبانی کی آفر ہوئی تھی تو اس وقت یقین نہ تھا کہ میں اس شو کے ذریعے عوام میں مزید مقبول ہوجاﺅنگی لیکن اب خوشی محسوس ہوتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت میں گھریلو مصروفیات کی وجہ سے نہ فلم میں کام کررہی ہوں اور نہ ہی میری کوئی اور مصروفیت ہے لیکن میں جلد ہی ایک مرتبہ دوبارہ فلموںمیں اداکاری کرتی ہوئی نظر آﺅنگی۔

مزید : کلچر


loading...