بلائینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے متوازن ٹیم تیار کی جائے، عبدالرزاق

بلائینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے متوازن ٹیم تیار کی جائے، عبدالرزاق

اسلام آباد (اے پی پی) قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو تیار کرنا چاہئے تاکہ ان میں ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت موجود ہوں۔ پیرا لمپکس میں بلائینڈ ٹیموں کو بھی شامل کرنا چاہئے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائینڈ ککٹ کونسل سینئر اور جونیئر باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو بھارت بھیجنا چاہئے تاکہ وہ اپنے ملک کا نام روشن کر کے ورلڈ کپ جیت کر لوٹیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی بی سی سی کو رمضان المبارک کے فوراً بعد ورلڈ کپ کیلئے 17رکنی کھلاڑیوں کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ وہ عیدالفطر کے بعد تربیتی کیمپ میں ٹریننگ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیئے بیٹنگ ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ کوچ الگ الگ ہونےچاہئیں تاکہ ٹریننگ میں انکی کوئی کمی نہ رہ جائے۔ سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے ساتھ کنسلٹنٹ کو بھی بھیجنا چاہئے تاکہ وہ کھلاڑیوں کو مفید مشوروں سے روشناس کراسکیں۔ عبدالرزاق نے کہا کہ وہ پوری دنیا میں بلائینڈ کرکٹ فروغ پا رہی ہے اس لیے پیرالمپیکس میں بلائینڈ ٹمیوں کو بھی شامل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے تاہم پاکستانی ٹیم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی