قومی بیس بال ٹیم سوفٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے آج اٹلی جائیگی

قومی بیس بال ٹیم سوفٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے آج اٹلی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی بیس بال ٹیم انٹرنیشنل بیس بال اینڈ سوفٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے آج اٹلی روانہ ہوگی ۔ پاکستان بیس بال فیڈ ریشن کے سیکرٹری خاور شاہ کے مطابق ٹیم میں مینجر کوچ آصف اقبال ،کوچ مصدق حنیف،کپتان مومن،نعمان ذوالفقار ،عبداللہ بارہ ،شیخ شعیب ،محمد ارسلان ،علی شجاع ،امیر حمزہ،محمد اسد ،اسامہ آفتاب ،عثمان شہزاد ،حمزہ شہزاد ،سلمان طاہر ،شہر یار ایاز ،زیاد بن زاہد اور دانیال علی شامل ہیں ۔ ٹیم 7 اگست کو وطن واپس لوٹے گی ۔ قومی ٹیم کے جنوبی افریقہ، نارتھ امریکہ ،گوٹی فسانو،سینا اور اریزو کی ٹیموںسے میچز ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے لئے کافی تیاری کی ہے اور وہ ٹیم سے بہترین کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔