ویسٹ انڈیز نے 16 برس بعد نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ ہرادیا

ویسٹ انڈیز نے 16 برس بعد نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ ہرادیا

 اینٹیگوا ( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز نے اپنی سرزمین پر 16 برس بعد نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی، ویسٹ انڈیز کی کیوی ٹیم کیخلاف 9وکٹوں سے کامیابی، سیریز میں 1-0سے برتری حاصل، ویسٹ انڈیز نے 102 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، کرس گیل کی دوسری اننگز میں شاندار نصف سنچری، کیرون پاول 30رنز بنا کر آﺅٹ، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کو شاندار باﺅلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ےہاں سروےوےن رچرڈ ز سٹےڈےم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز کے سکور 199رنز3کھلاڑی آﺅٹ پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 272رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میک کولم 84 اور مارٹن گپٹل 67رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 5 ، سنیل نارائن نے 3 اور روی رامپال نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے 102رنزکاہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کے واحد آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کیرون پاول تھے جو 30رنزبناکرڈگ بریسویل کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔ گرس گیل 64 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے 16برس بعد نیوزی لینڈ کو اپنی سرزمین پر کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 1996ءمیں بارباڈوس ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کو میچ میں مجموعی طور پر 8وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی