عمر اکمل نے غریب بچوں کی تعلیم کےلئے فلاحی ادارہ قائم کرلیا

عمر اکمل نے غریب بچوں کی تعلیم کےلئے فلاحی ادارہ قائم کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے غریب بچوں کی تعلیم کےلئے فلاحی ادارہ قائم کرلیا۔ لاہورکے علاقے سمن آباد میں انہوں نے اپنے ایک قریبی دوست کے ساتھ مل کر ایک فلاحی ادارہ قائم کیا ہوا ہے جس میں وہ انتہائی غریب لوگوں کے بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ عمر اکمل نے ان مستحق افراد میں آٹا اور دیگر راشن تقسیم کیا۔ عمراکمل کاکہنا ہے کہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور اس میں دوسرے کرکٹرز کو بھی آگے آنا چاہئے۔