فرینڈز لائف ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

فرینڈز لائف ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیٹ نیوز) فرینڈز لائف ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، سسیکس، یارکشائر، ہیمشائر اور سمرسیٹ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ لندن میں جاری فرینڈز لائف ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اختتام کی طرف گامزن ہے اور ایونٹ کے سیمی فائنلز 25 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سسیکس کی ٹیم یارکشائر کے مد مقابل ہو گی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہیمشائر کی ٹیم سمرسیٹ کے آمنے سامنے ہو گی۔ ایونٹ کا فائنل بھی 25 اگست کو کھیلا جائے گا۔