گلوکارہ شازیہ منظورامریکہ کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئیں

گلوکارہ شازیہ منظورامریکہ کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئیں

لاہور (حسن عباس زیدی) پاکستان کی نامور گلوکارہ شازیہ منظورامریکہ کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئیں ۔ یاد رہے کہ انہیں کہکشاں آرٹ کونسل نیویارک نے مدعو کیا تھا جس کے چیئرمین ڈاکٹر رضا مرزا ہیں۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران میری لینڈ، واشنگٹن، نیویارک میں پرفارم کیا۔ شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص ایشیا کے رہنے والے اپنے وراثتی علاقائی گلوکاری کو سننا پسند کرتے ہیں اور میرے ہرشو میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہوتی تھی۔ میرے ہرگانے کی پرفارمنس پر شائقین نے دل کھول کر بھنگڑے اور ڈانس کئے۔ یہ دورہ 15 دن پر محیط تھا اور اب وہ عید کے بعد پھر دوبارہ وہ امریکہ واپس جارہی ہیں۔

مزید : کلچر