ڈینگی کے خلاف تمام محکمے مکمل تیار ہیں ، سلمان رفیق

ڈینگی کے خلاف تمام محکمے مکمل تیار ہیں ، سلمان رفیق

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ موثر ویکٹر سرویلنس اور ڈیزیز سرویلنس کی وجہ سے ابھی تک ڈینگی کی افزائش محدود رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر موثر کنٹرول کے لئے تمام محکموں کی تیار ی مکمل ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈینگی کی روک تھام کیلئے مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے کا بینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلا س میں لاہور سے تعلق رکھنے والے منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کے علاوہ محکمہ صحت سمیت متعلقہ سرکاری محکموں کے سیکرٹریز ، ایڈیشنل سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج ڈاکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ابھی تک ڈینگی لاروا کی افزائش بہت محدود ہے تاہم بارشوں کی وجہ سے ہمیں زیادہ الرٹ رہنا ہوگا اور ویکٹر سرویلنس پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ سرکاری افسران نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں موسم برسات میں ڈینگی سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...