اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کی فلم”سیڈلنگس“نیویارک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لئے منتخب

اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کی فلم”سیڈلنگس“نیویارک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ...

لاہور(حسن عبا س زیدی)پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ اور اُن کی فلم”سیڈلنگس“نیویارک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لئے منتخب ہوگئی ہے۔اس فلم کے سکرین پلے اور سپورٹنگ ایکٹر کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔یہ فلم 10اور14اگست کو امریکہ کی مختلف ریاستوں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ”سیڈلنگس“اس سال کے آخر میں پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے گی؛اس آرٹ فلم میں آمنہ شیخ کے شوہر مُحب مرزا نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...