ایل ڈی اے جائیدادیں لینے کیلئے غیرقانونی طریقے استعمال کر رہا ہے:مختار اشرف

ایل ڈی اے جائیدادیں لینے کیلئے غیرقانونی طریقے استعمال کر رہا ہے:مختار اشرف

لاہور(نمائندہ خصوصی) حزب الاحناف کے سربراہ ومرکزی میلاد کمیٹی کے چیئرمین پیر مختار اشرف رضوی نے بس ٹرانزٹ منصوبے کے حصول کیلئے سرکاری اداروں کی طرف سے جگہ حاصل کرنے کے طریقہ کار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی زد میں آنے والے عام شہریوں کی پراپرٹی حاصل کرنے کیلئے ایل ڈی اے غیرقانونی طریقہ استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا گامے شاہ کے ساتھ میرے علی بابا پلازہ کی آدھی جگہ حاصل کرنے کرنے کیلئے ایل ڈی اے نے مجھے ایک دن کا نوٹس دیا اور کہا کہ اگلے روز حاضری لگوائیں جبکہ قانون کے مطابق 15 دن پہلے نوٹس دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پلازے کی جگہ اس وقت مارکیٹ ریٹ کے مطابق 50لاکھ روپے مرلہ ہے لیکن مجھے 12 لاکھ روپے فی مرلہ لینے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو بے گھر کرنے کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بس ٹرانزٹ کا پل داتا صاحب کے بیرونی گیٹ کے بالکل ساتھ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ بس کے پل کو داتا صاحب مزار سے کم از کم 30 فٹ دور کرکے بنایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1