حکومت نے گیٹ مسمارکرنے کیلئے شیعہ برادری کو اعتماد میں نہیں لیا:وقار الحسنین نقوی

حکومت نے گیٹ مسمارکرنے کیلئے شیعہ برادری کو اعتماد میں نہیں لیا:وقار الحسنین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) شیعہ مذہبی رہنما سید وقار ا لحسنین نقوی نے اس منصوبے کے حوالے سے کہا ہے کہ ضلعی حکومت نے کربلا گامے شاہ کا گیٹ مسمار کرنے کے حوالے سے شیعہ برادری کو اعتماد میں نہیں لیا۔ کربلا گامے شاہ کی 50 فٹ جگہ حاصل کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت پہلے ہمارے ساتھ رابطہ کرے کربلا گامے شاہ کا گیٹ مسمار کرکے دوبارہ گیٹ بنا کر دیا جائے۔ کربلا گامے شاہ ایک ٹرسٹ کی جگہ ہے اس کی 50 فٹ جگہ کے پیسے حکومت ٹرسٹ کے اکاﺅنٹ میں جمع کرائے ۔ سید وقارالحسنین نے کہا کہ 21رمضان المبارک کو یوم علی ہے اس کے بعد گیٹ مسمار کیا جائے لیکن پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کیے جائیں۔