الحمرا میںاسٹیج ڈراموں کےلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا

الحمرا میںاسٹیج ڈراموں کےلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا

لاہور( این این آئی)پنجاب آرٹس کونسل‘ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی حکومت نے الحمرا میںاسٹیج ڈراموں کےلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نئے ضابطہ اخلاق میں ذو معنی شاعری پر مبنی گانوں اور ان پر رقص کرنے کی مکمل پابندی ہوگی ۔ اسی طرح فحش جملے بازی کرنے والے اداروںکےخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ یاد رہے کہ الحمرا میں رمضان المبارک میں گانوں پر پابندی کے باعث پروڈیوسرز نے ڈرامے پیش کرنا بند کر دئیے ہیں اور اب یہ سلسلہ عید الفطر پر دوبارہ شروع ہوگا۔

مزید : کلچر


loading...