داتا گنج بخش ٹاﺅن کی ملی بھگت، چوک جین مندر تجاوزات کی نرسری میں تبدیل

داتا گنج بخش ٹاﺅن کی ملی بھگت، چوک جین مندر تجاوزات کی نرسری میں تبدیل

لاہور( جنرل رپورٹر) داتا گنج بخش ٹاﺅن کی ملی بھگت سے جین مندر چوک تجاوزات کی نرسری میں تبدیل ہوگیا ہے اس صورتحال کے باعث یہاں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے بتایا گیا ہے کہ جین مندر چوک ، جی پی او چوک ، اے جی آفس چوک میں تجاوزات ہی تجاوزات ہیں۔ ایسے لگتا ہے جیسے مذکورہ چوک داتا گنج بخش ٹاﺅن کی انتظامیہ نے ”ٹھیکے“ پر تجاوزاتیوں کو دے دیا ہے جنہوں نے یہاں ہر طرف ریڑھیاں لگوا دیں ہیں۔جس سے یہاں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ریڑھیاں خوانچے ہر طرف سروس روڈ، فٹ پاتھ پر لگائے گئے ہیں جس سے پیدل چلنا بھی مشکل ہوچکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1