بس ریپڈ کیلئے کھودے گئے گڑھے بچوں کی تفریح کا خطر ناک ذریعہ

بس ریپڈ کیلئے کھودے گئے گڑھے بچوں کی تفریح کا خطر ناک ذریعہ

لاہور( جنرل رپوٹر) بس ریپڈ سسٹم کے لئے روٹس بنانے کے لئے کی گئی کھدائی بچوں کے لئے نہانے کا سامان پیدا کررہی ہے۔ گورنمٹ کالج سے داتا دربار تک بس ریپڈ منصوبے کی تعمیر کے لئے کھدائی کی گئی ہے جس کے گڑھوں میں پانی جمع ہے جس میں صبح سے شام تک گندے پانی میں بچے نہاتے رہتے ہیں کئی مقامات پر اتنے گہرے گڑھے ہیں جن میں پائپ بور کئے جارہے ہیں ان کی گہرائی 50فٹ سے زائد ہے اگر ان گڑھوں میں کوئی بچہ گر گیا تو اس کا زندہ بچنا مشکل ہوگا۔ مگر تعمیراتی کمپنیوں نے اس پر آنکھیں بند کرکے بچوں کو گڑھوں میں نہانے کی مکمل چھٹی دے دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1