جعلی زرعی ادویات بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: وسیم اختر
ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(غیر معیاری،ملاوٹی اور جعلی زرعی ادویہ بنانے والوں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔اس گھناﺅنے جرم میں ملوث افرادسے نپٹنے کے لئے پنجاب ایگری کلچرپیسٹی سائیڈز ایکٹ کی چیف سیکرٹری کو بھجوائی جانے والی ترمیمی سمری کئی ماہ گزرجانے کے باوجود منظور نہیں کی گئی جوکہ قابل مذمت ہے۔زراعت کے شعبہ کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیںہیں۔حکومت کو اس معاملے کی طرف فوری توجہ دینی چاہئے۔ جعلی زرعی ادویہ کے خلاف موثر قانون سازی کرکے ہی کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔