میکسیکو، قبروں میں چھپائی گئی دو ٹن سے زائد منشیات برآمد

میکسیکو، قبروں میں چھپائی گئی دو ٹن سے زائد منشیات برآمد

میکسیکو سٹی(آ ئی اےن پی )شمالی مشرقی میکسیکو میں ایک قبرستان میں سپاہیوں نے قبروں میں چھپائی گئی دو ٹن سے زائد چرس برآمد کرلی۔ مےڈ ےا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع نے کہا کہ لاس ویلانیوا کے علاقے میں سپاہیوں نے گشت کے دوران سرحدی علاقے سیوڈاڈ کمارگو سے چرس کے دوسو اکتالیس پیکٹس برآمد کیے جو دو قبروں میں پتھروں کے ڈھیر کے نیچے چھپائے گئے تھے۔ میکسیکو کی فوج نے کہا کہ اس کا مجموعی وزن دو ہزار دو سو اکتالیس کلو ہے۔ سیوڈاڈ کمارگو کا علاقہ میکسیکو شہر کے شمال میں سات سو پچھتر کلو میٹر کے فاصلے پر ریو گرینڈ سے تھوڑا جنوب میں واقع ہے اور یہاں دریا میکسیکو کی ریاست تمالیپاس اور امریکی ریاست ٹیکساس کو ملاتا ہے۔ سیوڈاڈ کمارگو کا نواحی علاقے ملک کے انتہائی متشدد اضلاع میں شمار ہوتا ہے۔ دو ہزار چھ کے آخر میں صدر فلپ کالڈرون کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں منشیات فروش گروپوں کے درمیان کارروائیوں میں اب تک پچاس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر