اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ‘ دو زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ‘ دو زخمی

رام اللہ (اے پی پی) اسرائیلی فوج نے فلسطینی کار پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کوشہید اور 2کو زخمی کردیا ۔ پیر کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع چیک پوائنٹ پر اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کار پر فائرنگ کردی جس سے ایک فلسطینی شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اسرائیلی فوج نے کار پر فائرنگ کیوں کی ۔ فلسطینی میڈیکل حکام کے مطابق 40 سالہ مقتول اور دوسرے 2 زخمی نماز پڑھنے کے لئے بیت المقدس جارہے تھے اس سلسلے میں اسرائیلی حکام سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

مزید : عالمی منظر