لیبیا میں فوج کے سینئر کمانڈر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

لیبیا میں فوج کے سینئر کمانڈر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

طرابلس (اے پی پی) لیبیا کے شہر بن غازی میں فوج کے ایک سینئر کمانڈر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ جنرل خلیفہ ہفتر کے قافلے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ لیبیا کی عبوری کونسل نے جنرل خلیفہ ہفتر کو قومی فوج کی تشکیل نو کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔ ابھی تک اس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر