ینگ ڈاکٹروں کی جناح ہسپتال میں سروس سٹرکچر ‘مریضوں کے حق میں ریلی

ینگ ڈاکٹروں کی جناح ہسپتال میں سروس سٹرکچر ‘مریضوں کے حق میں ریلی

لاہور (جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سروس سٹرکچر جاری نہ ہونے کے خلاف شروع کی گئی۔ احتجاجی تحریک کی حکمت عملی اچانک تبدیل کرلی ہے۔ گزشتہ روز جناح ہسپتال میںکیے جانے والا مظاہرے کو اچانک ڈاکٹروں نے مریضوں ، کے حق میں تبدیل کردیا۔ گزشتہ روز کیے گئے مظاہرہ میں ینگ ڈاکٹروں نے جناح ہسپتال میں ناقص انتظامیہ اور مریضوں کو ناکافی سہولیات کاروناخوب رویا تاہم ملازمین کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹروں نے مریضوں کے نام پر نیاڈرامہ شروع کردیاہے۔ دریں اثناءڈاکٹروں نے سروس سٹرکچر جاری نہ کرنے کے خلاف بھی احتجاجی ریلی نکالی۔ ینگ ڈاکٹروں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے سہولیات ناکافی ہیں۔ اس حوالے سے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر عامر بندیشہ نے کہا کہ دنیا دیکھ لے ڈاکٹر حق پر ہیں اور حکومت ظلم کررہی ہے۔ سروس سٹرکچر کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا جس سے ڈاکٹروں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1