ترک کمپنی البراک ضلعی حکومت کو 11بسیں تحفے میں دے گی

ترک کمپنی البراک ضلعی حکومت کو 11بسیں تحفے میں دے گی

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور نور الاامین مینگل سے ترکی کی کمپنی البراک کے چیف ایگزیکٹور بنیا مین نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس دوران البراک کے مالک نے کہا کہ وہ ضلعی حکومت کو 11بسیں تحفے میں دیں گے۔ جو روٹ B/49پر چلائی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی او سے ترک کمپنی کے مالک بنیا مین نے اپنے وفد ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر ترک کمپنی البراک کے مالک نے اعلان کیا کہ بنیادی طور پر لاہور کو 11بسیں دی جائیں گی جو روٹ نمبرB/49 پر چلائی جائیں گی ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ لاہور میں ٹرانسپوٹروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1