کمشنر نے ہاﺅسنگ سکیموں کے مسائل، ماسٹر پلان پر غور کیلئے اجلاس طلب کرلیا

کمشنر نے ہاﺅسنگ سکیموں کے مسائل، ماسٹر پلان پر غور کیلئے اجلاس طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور جواد رفیق ملک نے ہاﺅسنگ سکیموں کے مسائل اور ماسٹر پلان پر غور کرنے کیلئے اجلاس آج طلب کرلیا ہے جس میں تمام پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان، ڈی سی او نور الامین مینگل، ڈی جی ایل ڈی اے احد خان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں لاہور کے ماسٹر پلان میں آنے والی ہاﺅسنگ سکیموں سے پیدا ہونے والے مسائل پر غور کیا جائے گا جبکہ آئندہ کیلئے اس کی روک تھام کیلئے سفارشات تیار کی جائیں گی۔