فلپائن، ابوسیاف گروپ کا مطلوب رکن بادرون گرفتار

فلپائن، ابوسیاف گروپ کا مطلوب رکن بادرون گرفتار

 منےلا (آ ئی اےن پی ) فلپائنی حکام نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ابوسیاف گروپ کے مطلوب رکن استاد احمد سانی احمد بادرون کو گرفتار کر لیا۔ فلپائنی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکورٹی حکام نے بتایا کہ استاد احمد سانی احمد بادرون جو عماد اور حماد استاد ادریس کے نام سے مشہور تھا کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ علاقے میں دہشتگرد حملوں میں ملوث ہے۔ جرائم کی تحقیق کرنے والے پولیس کے صوبائی سربراہ نے بتایا کہ بادرون ابوسیاف گروپ کا انتہائی مطلوب رکن تھا اور یہ انیس سو نوے کی دہائی میں منظر عام پر آیا جو القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر کام کرتا رہا۔

مزید : عالمی منظر


loading...