ماڈل مہرین سید پاکستان فیشن ویک میں بہترین ماڈل قرار

ماڈل مہرین سید پاکستان فیشن ویک میں بہترین ماڈل قرار

لاہور(فلم رپورٹر) سُپر ماڈل مہرین سیدگزشتہ دنوں لندن میں ہونے والے” پاکستان فیشن ویک میں بہترین ماڈل قرار پائی ہیں۔مہرین سید کے مطابق یہ میرا نہیں بلکہ پاکستان کا اعزاز ہے۔اس فیشن ویک میں مہرین سید کے علاوہ 30اور پاکستانی ماڈلز نے شرکت کی تھی۔اس ایونٹ کا اہتمام لندن میں مقیم پاکستانی نژاد ٹاپ ڈیزائنرز نے کیا تھا۔یاد رہے کہ یہ فیشن ویک کئی سالوں سے باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے۔

مزید : کلچر


loading...