پیسوں کے بجائے معیار پر یقین رکھتی ہوں،سونل چوہان

پیسوں کے بجائے معیار پر یقین رکھتی ہوں،سونل چوہان

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارت کی نامور ماڈل و اداکارہ سونل چوہان نے کہا ہے کہ مجھے کئی فلموں میں اداکاری کی آفر ہے لیکن میں نے ابھی تک کسی فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھری ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اب تک کوئی ایسی فلم نہیں ملی جس میں میرا کردار بہت پاور فل ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں پیسوں کے بجائے معیار پر یقین رکھتی ہوں اور کم مگرمعیاری کام کرنے کی قائل ہوں سونل نے کہا کہ اس وقت میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جس میں میرا کردار بہت پاور فل ہے اور اس میں شائقین کو میرا کردار مدتوں یاد رہے گا ۔

مزید : کلچر