گدھا گاڑی مالکان کو نمبر پلیٹ حاصل کرنے کی ہدایت

گدھا گاڑی مالکان کو نمبر پلیٹ حاصل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور نے گدھا گاڑی ،بیل گاڑی اور تانگہ چلانے والے افرد کو متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے متعلقہ ٹاون میں اپنی گاڑی کا اندارج کرواکر لائسنس ،نمبر پلیٹ اور جانورو ں کے فضلہ جات کےلئے بیگ حاصل کریں ۔ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے کہاہے کہ شہر میں گدھا گاڑی ،بیل گاڑی ااور تانگہ چلانے والے افراد کے پاس( آج ) بروز منگل کے بعد اگر لائسنس ،نمبرپلیٹ اور جانوروںکے فضلہ جات کے بیگ نہ ہوئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوںنے کہاہے کہ ان تمام چیزوںکی قیمت 750روپے ہے لیکن خریدارکو صرف 100روپے اداکرناہوںگے۔انہوں نے اس ضمن میں ہدایت کی ہے کہ گدھا گاڑی ،بیل گاڑی ااور تانگہ چلانے والے افرد اپنے متعلقہ ٹاو¿ن آفیسر ریگولیشن سے رابطہ کریں۔