کولمبیا :دو مغوی پائلٹس کو آئی سی آر سی کے حکام کے حوالے کر دیاگیا

کولمبیا :دو مغوی پائلٹس کو آئی سی آر سی کے حکام کے حوالے کر دیاگیا

بگوٹا(اے پی پی) کولمبیا کے فارک باغیوں نے تین ہفتے قبل اغواءکئے جانے والے دو پائلٹس کو آئی سی آر سی کے مقامی حکام کے حوالے کر دیا۔ کولمبیا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر پائلٹس جوان کارلوس الواریز اور الیجاندرو ڈی جینرز اوکامپو کو 10 جولائی کو دارالحکومت بگوٹا سے ساڑھے چھ سو کلو میٹر جنوب مغرب کی طرف واقع شہر پوپایان کے قریب سے اس وقت اغواءکر لیا تھا جب ان کے ہیلی کاپٹر نے الپلاٹیڈو نامی گاﺅں میں واقع فٹ بال سٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ باغیوں کا خیال تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر ان کی جاسوسی کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ فارک باغیوں نے بعد ازاں آئی سی آر سی کے مقامی حکام سے رابطہ کر کے دونوں مغویوں کو رہا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور صوبہ کاکا کے ایک جنگل میں انہیں آئی سی آر سی کے حکام کے حوالے کر دیا

مزید : عالمی منظر