حریت قائدین کی بانڈی پورہ جانے کی کوشش ناکام

حریت قائدین کی بانڈی پورہ جانے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آئی اےن پی ) حرےت پسند لیڈران کی طرف سے بانڈی پورہ جانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پولیس نے شبیر احمد شا ہ،نعیم احمد خان، جاوید میر اور ظفر اکبر بٹ سمیت نصف درجن لیڈران کو راستے میں گرفتار کرلیا۔ فریڈم پارٹی نے ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو سزا دینے تک عوام کا غم وغصہ ٹھنڈا نہیں ہوگا۔ مےڈ ےا رپورٹس کے مطابق بانڈی پورہ جاتے ہوئے شبیر احمدشاہ ، نعیم احمد خان ، ظفر اکبر بٹ ، محمدیوسف نقاش ، جاوید احمد میر ، فاروق احمد ڈار عرف بٹہ کراٹے ، شبیر احمد ڈار ،محمد احسن انتو اور درجنوں دوسرے ا?زادی پسندوں کو بانڈی پورہ جاتے ہوئے پولیس اور فوج نے اجس کے مقام پر گرفتار کر لیا۔ وفد شبیر احمد شاہ کی قیادت میں الوسہ بانڈی پورہ جارہا تھا جہاں چند دن پہلے سیمنٹ فیکٹری کے ایک ملازم 24سالہ نوجوان ہلال احمد ڈار کو فورسز نے حراست میں لیکر ہلاک کردیا تھا۔بیان کے مطابق چونکہ ہلال احمد کی حراستی ہلاکت کے خلاف ساری وادی ماتم کدہ بن چکی تھی اور حکومت نے فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ ، نیشنل فرنٹ کے چیرمین نعیم احمد خان ، سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ ، اسلامک پولٹیکل پارٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد یوسف نقاش ، لبریشن فرنٹ(ح) کے چیرمین جاوید احمد میر ،لبریشن فرنٹ (ا?ر ) کے چیرمین فاروق احمد ڈار عرف بٹہ کراٹے ،مسلم کانفرنس کے شبیر احمد ڈاراور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیرمین محمد احسن انتو کو بانڈی پورہ جانے سے روکنے کیلئے مسلسل 4روز تک اپنے اپنے گھروں میں نظر بند رکھا تھا۔ نظر بندی ختم ہوتے ہی سبھی لیڈران شہید ہلال احمد ڈار کے والدین اور دیگر والدین کے ساتھ اظہار تعزیت اور ہمدردی کرنے کیلئے بانڈی پورہ جارہے تھے لیکن پولیس اور فوج نے انہیں طاقت کا استعمال کر کے وہاں جانے سے روکا۔ فریڈم پارٹی کے ترجمان نے حریت لیڈران کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اول تو ہلال احمد ڈار کی حراستی ہلاکت سے پوری وادی کشمیر ماتم کدے میں تبدیل ہوچکی ہے۔، دوسری جب قومی رہنماﺅں کو مصیبت زدگان کی تعزیت پ±رسی بھی نہیں کرنی دی جاتی ہے تو سوگواروں کی حالت زور اور بھی تکلیف دہ بن جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ انکوائری کمیشن بٹھانے کے اعلان سے شہید ہلال احمدڈار کے ورثا اور کشمیری عوام مطمئن ہوکر فوج کی بربریت اور حکمرانوں کی چنگیزیت کے سامنے سر تسلیم خم کریں گے تو یہ حکومت کی زبردست غلطی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ جب تک ملزموںکو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزا سنا نہیں دی جاتی ہے عوام کا غم وغصہ ٹھنڈا نہیں ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -