ہنرکدہ میں بچوں کے فن پاروں کی نمائش شروع

ہنرکدہ میں بچوں کے فن پاروں کی نمائش شروع

اسلام آباد (اے پی پی) ہنرکدہ میں بچوں کے فن پاروں کی نمائش شروع ہو گئی۔ چلڈرن سمرورکشاپ کے عنوان سے شروع ہونے والی نمائش میں بچوں کے ہاتھوں سے تیار کئے جانے والے فن پارے رکھے گئے ہیں جن میں انہوں نے انتہائی مہارت اور خوبصورتی سے رنگوں کو بکھیرا ہے۔ واضح رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ہنر کندہ نے خاص طور پر بچوں کیلئے سمر آرٹ ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد ان کی صلاحیتوں کو نکھار کر بہترین آرٹسٹ بنانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں زیادہ بہتر اندز میں کام کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

مزید : کلچر